ابنا: اعداد و شمار ادارے کے سربراہ " عبدالناصر فرزانہ " نے اپنی ایک رپورٹ میں کہ جو آج شائع ہوئی ہے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسّی ہزار فلسطینیوں میں ساڑھے نو ہزار قیدی پندہ سال سے کم عمر ہیں جبکہ گرفتار ہونے والوں میں نو سو پچاس خواتین و لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورت حال نہایت کی خراب ہے اور ان کو جیلوں میں ابتدائی ترین سہولیات میسّر نہیں ہیں اور فلسطینی قیدی سخت ترین حالات زندگی بسر کررہے ہیں اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ تمام بین الاقوامی کنوینشوں کے خلاف ہے۔ اس فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ اس وقت بھی پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی اسرائیل کی جیلوں میں ہیں۔
.......
/169